ڈیرہ غازی خان (پنجاب پوسٹ) خاتون صوبائی محتسب ڈاکٹر نجمہ افضل خان کی زیر صدارت اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی تربیتی ورکشاپ، خواتین کو محفوظ ماحول اور انصاف کی فراہمی پر زور دیا گیا۔
خاتون محتسب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ افسران کی تربیتی ورکشاپ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب میں نجی اداروں میں خصوصی افراد کیلئے 3 فیصد کوٹا مختص کیا جارہا ہے؟
ورکشاپ میں شکایات کے شفاف ازالے، انکوائری کمیٹیوں کی استعداد کار بڑھانے اور ضابطہ اخلاق پر آگاہی دی گئی۔ ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے کہا کہ خواتین کو جائے ملازمت پر محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔ خواتین سادہ کاغذ پر بھی شکایت درج کرا سکتی ہیں جس کے لیے دس ضلعی دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں۔












