کیا پنجاب میں نجی اداروں میں خصوصی افراد کیلئے 3 فیصد کوٹا مختص کیا جارہا ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں نجی اداروں میں افرادِ باہم معذوری کے لیے 3 فیصد ملازمت کوٹے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے اجلاس ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب و سیکرٹری CRPD ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر CRPD، ڈویژنل ڈائریکٹر لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ نجی اداروں میں 3 فیصد ملازمت کوٹے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور افرادِ باہم معذوری کو اہلیت و صلاحیت کے مطابق ملازمتیں فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔

بصارت سے محروم افراد کے لیے مخصوص 1 فیصد ملازمت کوٹے پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ طبی تشخیص کے عمل کو مزید جامع بنانے سمیت دیگر متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔

ڈی جی سوشل ویلفیئر شہنشاہ فیصل عظیم نے کہا کہ جہاں 3 فیصد ملازمت کوٹے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، وہاں کوٹے کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور افرادِ باہم معذوری کے لیے زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے