ہمت کارڈ کی پہلی سہ ماہی قسط جاری، 1 لاکھ 10 ہزار مستحق افراد میں 1.155 ارب روپے تقسیم

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے ہمت کارڈ کی پہلی سہ ماہی کی مالی امداد جاری کردی، جس کے تحت صوبے میں 1 لاکھ 10 ہزار مستحق افراد میں مجموعی طور پر 1.155 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیرصدارت اجلاس میں ہمت کارڈ پروگرام کی پیش رفت اور وظائف کی تقسیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ہمت کارڈ ہولڈرز اور محکمہ خصوصی تعلیم کے طلبہ وظائف سے مستفید ہوں گے۔ سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب ہمت کارڈ وظائف کی بروقت ادائیگی یقینی بنا رہی ہے تاکہ مستحق افراد کو مالی امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی وزیر کے مطابق ہمت کارڈ کا مقصد خصوصی افراد اور خصوصی تعلیم کے طلبہ کو باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہمت کارڈ وظائف کی تقسیم کو شفاف، تیز اور بلا رکاوٹ بنایا جائے اور تمام اضلاع میں مستحق افراد تک امدادی رقوم کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت مالی امداد سے مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ہمت کارڈ خصوصی افراد کے لیے مالی تحفظ کا ذریعہ بن رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے