ہئیر پولیس کی بڑی کاروائی، بیٹی کو ہراساں، تشدد کرنے والا ظالم سوتیلا باپ گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایس پی کینٹ عاطف امیر کی ہدایت پر ایس ایچ او ہئیر زاہد حسین نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے گھر میں آکر بیٹی پر تشدد، ہراساں کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم سوتیلے باپ عمران کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ہئیر زاہد حسین اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے