بجٹ کی کمی یا معاملہ ہے کچھ اور۔۔۔محکمہ سول ڈیفنس نے 15، 15 سال سے کام کرنے والے 35 رضا کار اچانک کیوں نکال دئیے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) مہنگائی کے اس دور میں سول ڈیفنس لاہور کے درجنوں رضاکاروں کو اچانک ملازمت سے فارغ کیے جانے پر متاثرہ ملازمین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس لاہور نے مختلف محکموں اور دفاتر میں تعینات 38 رضاکاروں کو اچانک فارغ کر دیا۔ متاثرہ رضاکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں ملازمت سے ہٹانے کی کوئی واضح وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

فارغ کیے جانے والے رضاکار ڈی سی آفس، سول ڈیفنس آفس، ٹاؤن ہال سمیت مختلف سرکاری دفاتر میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان میں آفس بوائز، ڈرائیورز، پی آر ڈیپارٹمنٹ، کنٹرول روم، آئی ٹی، شکایات سیل اور فوٹوگرافی سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے اہلکار شامل ہیں۔

متاثرہ رضاکاروں کے مطابق بعض افراد گزشتہ 15، 15 سال سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، تاہم انہیں اچانک بغیر کسی وجہ کے فارغ کر دیا گیا۔ بیک جنبش قلم روزگار سے محرومی کے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے