پنجاب سیف سٹی اتھارٹی شہریوں کے تحفظ کیساتھ ساتھ اب علاج کیلئے خون بھی مہیا کرتی ہے ، آپ ایمرجنسی میں بلڈ کیسے حاصل کرسکتے ہیں ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے شدید گردوں کے عارضے میں مبتلا 27 سالہ سدرہ کے لیے بروقت O+ خون کا انتظام کر دیا۔ طبی ایمرجنسی کے دوران ورچوئل بلڈ بینک افسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خون کے عطیہ دہندہ کو تلاش کیا، جس نے بروقت ہسپتال پہنچ کر خون عطیہ کیا۔

خون کی بروقت فراہمی کے باعث سدرہ کو مطلوبہ علاج کی سہولت میسر آئی۔ سدرہ اور ان کے اہلِ خانہ نے سیف سٹی ٹیم اور خون عطیہ کرنے والے ڈونر کے بروقت تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہری کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4 دبائیں، جبکہ سیف سٹی شہریوں کو بروقت طبی معاونت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت متحرک اور پُرعزم ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے