لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر تھانہ سندر پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 20 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ، ناکہ جات اور مختلف ریسورسز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان ڈکیتی، چوری، 489-F اور فراڈ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، متعدد ملزمان طویل عرصے سے لاہور پولیس کو مطلوب تھے جنہیں گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت خرم شہزاد، وقار، مختار، نعیم طارق، مدثر، جواد، طاہر سجاد، محمد ربیع، ارسلان، فیصل رفیق، دلشاد قمر، محمد آصف، عدنان سلیم، عدنان، وقاص ظفر، محمد انور، غلام حسین، ظفر علی جملی، غلام عباس، محمد طیب اور ظفر حیات کے نام سے ہوئی۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے تھانہ سندر پولیس کی شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے شہر میں کڑی نگرانی جاری ہے۔











