پنجاب میں مہنگائی اور غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف کیسے کارروائیاں کی جارہی ہیں ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے گزشتہ ہفتہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 4 لاکھ 13 ہزار 538 چھاپے مارے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اوور چارجنگ اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر 11 کروڑ 37 لاکھ 25 ہزارجرمانہ عائد کیے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے اوور چارجنگ کے 19 ہزار 538 واقعات رپورٹ کیے ، 52 مقدمات درج اور 377 افراد گرفتار کیے گئے اور روٹی کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 70 ہزار 461 انسپیکشنز کی گئی۔

روٹی کی اوور چارجنگ کے 4 ہزار 818 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی مزید 7 مقدمات درج اور 86 افراد گرفتار کیے گئے اور 7 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائدکیے گئے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے چکن گوشت کی قیمتوں سے متعلق 18 ہزار 165 مقامات کی چیکنگ بھی ہوئی،چکن گوشت کی اوور چارجنگ پر 19 افراد گرفتار اور 2 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد-

پامرا انفورسمنٹ کی پنجاب کی مختلف مارکیٹوں میں 72 ہزار 703 مارکیٹس میں انسپیکشنز ہوئی۔ پامرا انفورسمنٹ ٹیموں کی 415 مارکیٹس کی چیکنگکی گئی اور اوور چارجنگ کے 1,377 واقعات سامنے آئے-پامرا کارروائیوں کے دوران 56 لاکھ 24 ہزار 500 روپے جرمانے عائد، 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے اوور چارجنگ اور خلاف ورزیوں پر 32 کاروباری مقامات سیل کر دیے گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے