لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر لاہور میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ ہربنس پورہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور شہباز کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ شہر بھر میں متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔












