لاہور (پنجاب پوسٹ) جوہر ٹائون میں شادی کی تقریب میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون سمیت چار ملزمان نے شادی والے گھرسے دو کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کا55تولے سونا چوری کرلیا ۔اسحاق کی بیٹی کی شادی تھی ۔اس دوران کافی زیادہ مہمان بھی گھر پر آئے ہوئے تھے۔خاتون ملزمہ عشرت بی بی ۔ذیشان عرف شانی اورمعراج وغیرہ نے 55تولے سونا چرا لیا ۔
پولیس نے اسحاق کی مدعیت میں خاتون سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔












