گوجرانوالہ: 9 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم عبد الرحمان عرف مانی پولیس مقابلے میں پار

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) گوجرانوالہ میں 9 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم عبد الرحمان عرف مانی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ محلہ شمالی کھوئی راہوالی میں فرزانہ بی بی نے مورخہ 02/09/026 کو تھانہ کینٹ میں ایف آئی آر نمبر 1201/26 نامعلوم افراد پر درج رجسٹر کروائی جس میں درج تھا کے اسکی 9 سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق جب اہل علاقہ سے وقوعہ کی بابت تحقیق کی گئی تو ملزم عبد الرحمان عرف مانی گھر سے فرار ہو گیا۔ ملزم تھانہ کینٹ میں ریکارڈ یافتہ تھا جبکہ ایس ایچ او قمر شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 9 دن بعد ملزم کو گرفتار کر لیا

گرفتاری کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی ملزم عبد الرحمان عرف مانی اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا

پولیس نے ملزم کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے