اندھے قتل کا معمہ حل تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیش کی مدد سے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا

بھلوال (پنجاب پوسٹ) پانچ اگست 2026 کو شہری ناصر کے اغواء کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئ۔ سات اگست کو نہر چک نمبر 30 شمالی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ جس کی شناخت بعدازاں مغوی ناصر کے نام سے ہوئی۔ مقامی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا اور مقتول کے موبائل فون ریکارڈ سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے۔

تفتیش کے دوران مقتول کی چھینی گئ گاڑی تلہ گنگ سے برآمد کرلی گئی جس سے ملزمان تک پہنچنے میں اہم پیش رفت ہوئی۔ پولیس نے شواہد کی روشنی میں کاروائی کرتے ہوے مرکزی ملزمان عرفان اور اسحاق کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزاء دلوائی جاے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے