پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، محکمہ ماحولیات کی عوامی آگاہی مہم جاری

لاہور( پنجاب پوسٹ)محکمہ ماحولیات کی جانب سے غیر قانونی اور غیر معیاری پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات کنول لیاقت نے ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کے ہمراہ شادمان مارکیٹ کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر کنول لیاقت کا کہنا تھا کہ 2024 سے غیر قانونی پلاسٹک بیگز کے تدارک کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور سزا عمل میں لائی جائے گی

پلاسٹک بیگز کا استعمال مختلف بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے جبکہ یہ سیوریج نظام کی تباہی اور نکاسی آب کے سنگین مسائل بھی پیدا کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صرف پچہتر مائیکرون یا اس سے زائد موٹائی کے پلاسٹک بیگز کی اجازت ہے جبکہ اس سے کم موٹائی والے بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال قانوناً جرم ہے۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹیمیں متحرک ہیں اور شادمان کے تاجروں کو پانچ روز کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے