پنجاب پولیس کی نئی وردیاں ، پونے 2 ارب کی لاگت سے 2 لاکھ 7 ہزار یونیفارمز خریداری کیلئے کونسی چار کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ)پنجاب پولیس کی وردیوں کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا۔یونیفارمز کےلئے پری کوالیفکیشن میں 4 کمپنیز کوشارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس۔ٹریفک پولیس۔ایس پی یو۔آر ایم پی۔پی ایچ پی سمیت 10یونٹس کے لئے وردیاں خریدی جائیں گی۔ضلعی پولیس کےلئے1لاکھ53ہزار یونیفارمز خریدے جائیں گے۔ ایلیٹ فورس کے 10 ہزار 500۔پنجاب ہائی وے پٹرول کے 12 ہزار یونیفارمز خریدے جائیں گے۔

اسی طرح ٹریفک پولیس کے 13 ہزار۔ڈولفن سکواڈ کے3ہزار یونیفارمز خریدے جائیں گے۔اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے 8 ہزار رائٹ مینجمنٹ پولیس کے 5ہزار یونیفارمز خریدے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یونیفارمز کےلئے پری کوالیفکیشن میں 4 کمپنیز کوشارٹ لسٹ کرلیا گیا۔۔گوہر۔عسکری اور ایکسل سمیت 4 فرمز نے کوالیفائی کرلیا۔ کمپنیز کی ویری فکیشن کےلئے تفصیلات ڈی آئی جی ٹیکنکل کو بھجوا دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل میں پاس ہونے والی فرمز کو فنانشل بڈ میں بلایا جائےگا۔پونے 2ارب سے 2لاکھ 7ہزاریونیفارمز خریدے جائیں گے اور تمام یونیفارمز کا فیبرک ایک ہوگا جبکہ رنگ یونٹس کے مطابق ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے