لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر اور کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بلال یاسین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سرکاری پروٹوکول کی آڑ میں 9 مئی کے بیانیے کی ایک بار پھر ترغیب دی۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سو سرکاری ملازمین اور گاڑیوں کے قافلے میں صوبے کے وزیر اعلیٰ نے ایک کروڑ کی ابادی کے شہر میں واویلا مچایا،ڈرامے بازی اور مظلومیت کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود شہر لاہور کے باسیوں نے جعلی بیانیے کو مسترد کیا۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے مزید کہا کہ شدت پسندی، جھوٹ اور ڈھٹائی کا وطیرہ اس پارٹی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔پنجاب حکومت ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کیلئے شب و روز محنت کررہی ہے۔
پنجاب کی ترقی، امن اور عوامی خدمت کے سفر کو سیاسی شعبدہ بازی سے متاثر نہیں کیا جاسکتا، پنجاب کے عوام ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کی سیاست چاہتے ہیں، انتشار اور افراتفری کی نہیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی خدمت، ترقی اور امن کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔









