مشتری ہوشیار باش ، نقالوں سے ہوشیار ، ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے جعل ساز متحرک ، ادارے نے بھی تیاری پکڑ لی

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے پرائیویٹ افراد کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ۔ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے تین دھوکہ باز افراد کےخلاف ایف آئی آرز درج کر سی گئی جس میں ملک اکبر،اشرف اور بن یامین خود کو ایل ڈی اے کا ملازم و صحافی ظاہر کر کے شہریوں سے رشوت کا مطالبہ کرتے تھے۔

ملک اکبر کیخلاف تھانہ ٹاون شپ میں اور اشرف ، بن یامین کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں ایل ڈی اے نے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی تھی۔ملک اکبر،اشرف اور بن یامین ٹاﺅن کوٹ لکھپت اور ٹاﺅن شپ میں غیر قانونی تعمیرات کا جھانسہ دے کر جائیداد مالکان سے رشوت لیتے تھے۔

ملک اکبر،اشرف اور بن یامین شہریوں کو گمراہ کرنے کے لیے ایل ڈی اے عملہ کا نام بھی استعمال کرتے تھے۔ملک اکبر نامی شخص خود کو مبینہ طور پر صحافی ظاہر کرکے شہریوں کو غیرقانونی تعمیرات کے نام پر بلیک میل کرتا تھا۔

ملزمان کے خلاف دفعات 506،419،170، 417 اور420 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہو گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہری انسپکشن کے لیے آنے والے ایل ڈی اے عملے سے ان کی شناخت کے بارے میں لازمی پوچھیں۔ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے پرائیویٹ افراد کیخلاف پولیس کو فوری اطلاع دیں۔

ایل ڈی اے کا عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران کیو آرکوڈ پر مبنی کارڈ آویزاں کرے گا۔ایل ڈی اے افسران و عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران ایل ڈی اے کی جیکٹس اور کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ پہننے کا پابند ہے۔ان اقدامات کا مقصد ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےو الے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے