لاہور (پنجاب پوسٹ) سمن آباد کی رہائشی خاتون زخمی شیر کے بچے کو لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئی، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کے بچے کو طبی امداد فراہم کی اور بہتر نگہداشت کے لیے وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا۔
پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر میں شیر کے بچے کے ایکسرے سمیت ضروری طبی ٹیسٹ کروائے گئے اور اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد شیر کے بچے کی بہتر نگہداشت کے لیے وائلڈ لائف حکام سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم نے زخمی شیر کے بچے کو وائلڈ لائف رینجرز کے حوالے کر دیا۔
شیر کے بچے کو محفوظ ماحول اور بہتر نگہداشت کے لیے وائلڈ لائف حکام کے سپرد کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم کو بروقت مدد پر شاباش دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہریوں کی طرح بے زبان حیوانات کی حفاظت اور مدد بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ حیوانات سے متعلق کسی بھی مشکل صورتحال میں شہری پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔









