سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے مبشر اعوان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، عدالت نے غیر ضروری قرار دیکر نمٹا دی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ میں سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے مبشر اعوان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے نمٹا دی اور درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ایم پی اے مبشر اعوان کی اہلیہ عذرا اعوان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

دوران سماعت جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ آپ براہ راست عدالت آگئے، آپ کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے شوہر کو 15 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، درخواست گزار کے شوہر کو صرف احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لیے نظر بند کیا گیا۔

درخواست میں مبشر اعوان کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نے درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے نمٹا دی اور درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے