لاہور ،ایک گھر سے ڈینگی کا لاروا ملنے پر 10 گھروں میں سپرے کے احکامات کیوں دئیے گئے ہیں ؟

ڈی سی لاہور نے ساندہ، اسلام پورہ ۔گلشن راوی، بند روڈ اور چوہان روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لاہور کے ڈینگی فیلڈ سرویلنس سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔سی او ایم سی ایل کلیم یوسف، اے سی سٹی رانا عامر لیاقت اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھی۔ ڈینگی عملے نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو فیلڈ سرویلنس پر بریفنگ دی

ڈینگی لاروا کو چھپانے کی بجائے شفاف رپورٹنگ کی ہدایت کی۔جہاں لاروا ملے وہاں کے ارد گرد 10 گھروں میں سپرے کا حکم دیا۔ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے تمام ہاٹ سپاٹس کی تلفی کا حکم دیا گیا۔ڈینگی عملہ فیلڈ میں متحرک رہ کر روزانہ ڈور ٹو ڈور چیکنگ کرےگا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے تمام ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ رہیں گی۔انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، جس کے ذریعے ڈینگی لاروا کا خاتمہ یقینی بنایا جائے،شہری گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور علاقوں میں صفائی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

ڈی سی لاہور کو کوڑا کرکٹ کی عارضی سائیٹس پر ڈمپنگ پر بریفنگ دی گئی۔عارضی ڈمپنگ سائیٹس سے کوڑے کی فوری اور مکمل منتقلی کی ہدایت دی سالڈ ویسٹ کلیکشن اور ڈمپنگ کے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔

کوڑا کرکٹ اٹھانے اور تلف کرنے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔عارضی ڈمپنگ سائیٹس سے کوڑے کی بروقت منتقلی یقینی بنائی جائے،صفائی آپریشنز کے نتائج فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں، ایل ڈبلیو ایم سی زیرو ویسٹ یقینی بنائیں


Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے