راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پر محکمہ صحت نے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے او پی ڈی بلاک (بیسمنٹ) کی ساختی مضبوطی کے جائزے اور اصلاحی اقدامات کیلئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو مراسلہ لکھ دیا۔۔۔۔اس سلسلے میں، ایگزیکٹو انجینئر، بلڈنگز ڈویژن نمبر 2، راولپنڈی نے مورخہ 23.04.2026 کی ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق او پی ڈی بلاک (جو 1950 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا) کے بیسمنٹ میں پانی جمع ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے، پانی کا رساؤ بظاہر زیرِ زمین پانی کی بلند سطح سے ہو رہا ہے، جہاں پانی اینٹوں کی دیواروں اور بیسمنٹ کے فرش کے ذریعے اندر داخل ہو رہا ہے۔۔یہ مسئلہ کئی دہائیوں سے برقرار ہے، جس کے باعث مسلسل پانی نکالنے (پمپنگ) کے انتظامات کئے جاتے رہے ہیں۔۔۔معائنے کے دوران کوئی بڑی ساختی دراڑ نظر نہیں آئی، تاہم عمارت کی عمر اور نمی کے طویل اثرات کے پیشِ نظر تفصیلی تکنیکی جانچ ضروری ہے
مزید پڑھیں
راولپنڈی: بے نظیر بھٹو اسپتال کے تہ خانے میں 20 سال پرانے تالاب کا انکشاف ، بنیادیں کمزور ہوگئیں: بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے تہہ خانے میں پانی بھرنے کا معاملہ، وزیر صحت کا نوٹس ، رپورٹ طلب
مندرجہ بالا صورتحال اور ایک بڑے تدریسی طبی ادارے سے وابستہ عوامی تحفظ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، متاثرہ عمارت کا جامع ساختی جائزہ لینا ناگزیر ہے
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ او پی ڈی بلاک (بشمول بیسمنٹ) کی تفصیلی ساختی مضبوطی کا جائزہ لیا جائے،جلد از جلد لاگت کے تخمینے اور عملدرآمد کے منصوبے سمیت جامع رپورٹ پیش کی جائے،















