پریشر ہارن کے استعمال پر سخت پابندی

لاہور (پنجاب پوسٹ) اب پنجاب کے شہریوں کو ٹوں ٹوں اور ٹاں ٹاں سے نجات ملنے والی ہے ، آٹھ ماہ میں مسلسل ٹیں ٹیں پر 3 لاکھ 83 ہزار چالان ہوئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا صوبہ بھر میں پریشر ہارن کے استعمال پر سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔صوبہ بھر میں پریشر ہارن کے استعمال پر اج سے سخت پابندی عائد ہے۔

تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز پریشر ہارن کےاستعمال پر بلا امتیاز کاروائی کو یقینی بنائیں گے۔ہسپتال درسگاہوں ایمرجنسی سینٹرز اور غیر ممنوعہ علاقوں میں ہارن کے استعمال پر کاروائی ہوگی۔مسلسل لگاتار ہارن کے استعمال پر بھی کاروائی ہوگی۔

کمرشل گاڑی مالکان فوری طور پر گاڑیوں سے پریشر ہارن کو اتاریں گے۔رواں سال پریشر اور مسلسل ہارن کے استعمال پر 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان۔لاہور ٹریفک پولیس نے 48 ہزار شہریوں کو ہارن کے غلط استعمال پر چلان ٹکٹ جاری کیے۔

پریشر ہارن اور مسلسل ہارن کا استعمال انسانی سماعت اور اعصابی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔پریشر ہارن کے خلاف کریک ڈاؤن سے شور کی الودگی میں کمی واقع ہو گئی ہے۔صوتی آلودگی کو کم کرنے میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں گے۔محفوظ، پر سکون اور ماحول دوست سڑکوں سے ہی محفوظ ڈرائیونگ ممکن ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے