پنجاب میں ڈیری سیکٹر کی بڑی پریشانی ،منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کیلئے 50 کروڑ انجکشن کی ضرورت ملک میں صرف 50 لاکھ موجود ، اصل وجہ کیا ہے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستان میں مویشیوں میں پھیلنے والی منہ کھر (FMD) بیماری کی روک تھام کے لیے ویکسین کی شدید قلت نے ڈیری سیکٹر کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔ ویکسین کی محدود دستیابی کے باعث جانوروں کی صحت، دودھ کی پیداوار اور ڈیری فارمرز کے کاروبار کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں منہ کھر بیماری کی موجودہ صورتحال، جانوروں میں بیماری کے پھیلاؤ اور ایف ایم ڈی ویکسین کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں منہ کھر بیماری سے بچاؤ کے لیے ہر سال تقریباً 50 کروڑ خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں درآمد ہونے والی ویکسین کی مقدار صرف 50 لاکھ خوراکوں کے قریب ہے۔

شرکاء نے ویکسین کی طلب اور دستیابی کے درمیان بڑے فرق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی کمی مویشی پال حضرات کے لیے سنگین مسئلہ بن سکتی ہے۔ اجلاس میں ویکسین کی بروقت اور وافر دستیابی یقینی بنانے، درآمدی عمل کو بہتر بنانے اور منہ کھر بیماری کے مؤثر تدارک کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

ماہرین اور ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ مویشیوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن کا مؤثر نظام، بروقت فراہمی اور بیماری کی مسلسل نگرانی انتہائی ضروری ہے۔ ویکسین کی قلت دور نہ کی گئی تو اس کے اثرات ڈیری فارمنگ، دودھ کی پیداوار اور کسانوں کی آمدن پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے