چکوال ، شہد کی مکھیوں کا سیاحوں پر حملہ ، 6 افراد زخمی ، لاپتہ خاتون کو بھی تلاش کرلیا گیا

چو آسیدن شاہ( پنجاب پوسٹ) شہد کی مکھیوں کے حملے سے متعدد افراد متاثر، ہنگامی صورتحال میں خاتون فیملی سے الگ ہو کر جنگل میں چلی گئی، ریسکیو 1122 نے تلاش کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا*

تفصیلات کے مطابق ڈھوک ٹالیاں ڈیم، تحصیل چوآ سیدن شاہ میں سیر کے لیے آنے والی ایک فیملی پر اچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں فیملی کے متعدد افراد مکھیوں کے کاٹنے سے متاثر ہو گئے جبکہ ہنگامی صورتحال اور گھبراہٹ کے باعث ایک 20 سالہ خاتون اپنی فیملی سے الگ ہو کر قریبی جنگل کی طرف چلی گئی اور لاپتہ ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے فوری طور پر چوآ سیدن شاہ اسٹیشن سے ایمبولینس اور سنٹرل اسٹیشن سے ریسکیو وہیکل موقع پر روانہ کر دیں۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ لاپتہ خاتون کی تلاش کے لیے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کی نگرانی میں سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔ انہوں نے ریسکیورز کو مختلف ٹیموں میں تقسیم کرتے ہوئے سرچ آپریشن کو منظم انداز میں آگے بڑھایا تاکہ کم سے کم وقت میں خاتون کو تلاش کیا جا سکے۔

سرچ آپریشن کے دوران ہیلنگ سرچ کا استعمال کیا گیا جبکہ ضلع انتظامیہ اور تھانہ ڈھمن کی پولیس بھی موقع پر موجود رہی اور ریسکیو آپریشن میں معاونت کرتی رہی۔

ریسکیو ٹیموں نے مختلف سیکٹرز میں سرچ کرتے ہوئے نزد ڈھیری جابہ کھجولہ پہاڑی کے قریب کھائی کے پاس سے لاپتہ خاتون کو تلاش کر لیا جو شہد کی مکھیوں کے حملے کے باعث گھبراہٹ میں اپنی فیملی سے بچھڑ گئی تھی۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو بحفاظت ریسکیو کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں لواحقین کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ میں مجموعی طور پر 6 افراد شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے متاثر ہوئے جن میں سے 4 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک مریض کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام افراد خطرے سے باہر ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے