پنجاب میں سبسڈی پر 22000 ٹریکٹرز اور 6000 سپر سیڈرجبکہ 8 لاکھ کسان کارڈ فراہم کئے گئے، پنجاب حکومت کا دعویٰ

لاہور(پنجاب پوسٹ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت محکمہ زراعت و لائیو اسٹاک کا پری بجٹ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے منصوبوں اور جاری اسکیموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت 35 زرعی اسکیموں اور کسانوں کے لیے 8 خصوصی پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 22 ہزار ٹریکٹرز سبسڈی پر دیے گئے، جبکہ 6 ہزار سپر سیڈرز اور 8 لاکھ سے زائد کسان کارڈز بھی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ زراعت میں نجی سرمایہ کاری، ایگرو پراسیسنگ، کولڈ چین سسٹم اور زرعی میکانائزیشن پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے اخراجات کم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں 14 اسکیمیں مکمل ہوں گی اور لائیو اسٹاک کارڈز کی تعداد 6 لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد کسان کو خود مختار بنانا، لاگت کم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ یقینی بنانا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے