وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون سے قبل واسا پنجاب کے جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر ہاوسنگ پنجاب بلال یاسین کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ، جس میں مون سون سے قبل واسا پنجاب کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مون سون سے قبل 2265 کلومیٹر سیوریج لائنوں، 189 کلومیٹر واٹر ڈرینز اور 772 کلومیٹر سڑکوں کا جال 30 جون تک مکمل ہوگا۔ اسی طرح 86 ڈسپوزل اسٹیشنز اور 9 زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر سے آئندہ مون سون میں نکاسیِ آب کے انتظامات میں واضح بہتری آئے گی

بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ 205 ارب کی لاگت سے پنجاب کے 15 اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نکاسیِ آب کے منصوبوں کے لیے تمام اضلاع میں اتنے فنڈز فراہم کیے گئے۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے امید ظاہر کی کہ 965 مشینری اور گاڑیوں کی فراہمی سے اربن فلڈنگ یا نکاسیِ آب کے خطرات سے بروقت نبٹنے کی صلاحیت پیدا ہوگی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے