گوجرخان میں انڈر پاسز کی تعمیر کیلئے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم ، 300 سے زائد کھوکھے ہٹا دئیے گئے

گوجرخان( پنجاب پوسٹ ) گوجر خان میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے دو انڈر پاسز کی تعمیر کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کے لیے مقامی سطح پر قابلِ ذکر تعاون سامنے آیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد کھوکھا یونین نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرتے ہوئے 300 سے زائد کھوکھے ہٹا دیے، جو گزشتہ دو دہائیوں سے قائم تھے۔ اسی طرح وکلا برادری نے بھی انڈر پاسز کے راستے میں آنے والے 30 چیمبرز رضاکارانہ طور پر خالی کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔

کھوکھا یونین کے صدر مرزا تیمور کا کہنا تھا کہ کھوکھے اپنی رضا سے ہٹائے گئے ہیں تاکہ شہر کی ترقی میں حصہ ڈالا جا سکے، جبکہ انجمن تاجران کے صدر راجہ جواد نے بھی منصوبے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

انتظامیہ نے کھوکھا یونین اور تاجروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ انڈر پاسز کی تعمیر سے نہ صرف ٹریفک مسائل حل ہوں گے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے