⁩فوڈ سیفٹی سے ایکسپورٹ تک، پاکستانی فوڈ انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے لاہور میں انٹرنیشنل فوڈ ایشیاء ایکسپو

لاہور (پنجاب پوسٹ) فوڈ سیفٹی سے ایکسپورٹ تک، پاکستانی فوڈ انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے لاہور میں انٹرنیشنل فوڈ ایشیاء ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے ایکسپو کا افتتاح کیا، جہاں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سمیت 15 ممالک کے 80 سے زائد بین الاقوامی وفود شریک ہیں۔

ایکسپو میں ایک ہزار سے زائد کمپنیاں اور برانڈز اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں، جبکہ فوڈ گریڈ پیکجنگ، نیوٹریشن، فوڈ سیفٹی اور ایکسپورٹ کے حوالے سے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت چاروں صوبے آج لاہور میں اکٹھے ہیں، امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹریڈ کو ایک مربوط ایکو سسٹم سے جوڑا جا رہا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق پاکستانی فوڈ انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ معیاری خوراک اور فوڈ سیفٹی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے