اوکاڑہ: پولیس کی ناقص تفتیش، 12سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو دو سال بعد لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس غلام سرور نہنگ نے ملزم عون عباس کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے ملزم عون عباس کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو ضامنوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق ملزم عون عباس کے خلاف تھانہ گوگیرہ ضلع اوکاڑہ میں 22 اگست 2024 کو زیادتی کا مقدمہ درج ہوا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مبینہ وقوعہ 15 اور 16 اگست کی شب پیش آیا، تاہم متاثرہ بچی کا فوری میڈیکل نہیں کروایا گیا۔

عدالت کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل معائنہ مبینہ وقوعہ کے تقریباً سات روز بعد ہوا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق جسمانی حصوں میں زخم، پھٹنے، خراش، سوجن اور دیگر علامات موجود نہیں تھیں۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ بچی کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ کیس مزید تحقیق کا متقاضی ہے، تاہم اس کا مطلب ملزم کو بے گناہ قرار دینا نہیں ہے۔ حتمی بے گناہی یا جرم کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو ضامنوں کے عوض ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے