راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی کے معروف اسپتال بینظر بھٹو شہید ہسپتال کی بیسمنٹ میں 20 سال سے پانی کے رساو کا انکشاف ہوا ہے ۔ کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود مسئلے کا حل نہ ہونا سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔
پنجاب پوسٹ کو ملنے والی ویڈیوز میں تہ خانہ سیوریج اور گندے پانی سے بھری ہوا ہے ۔ جگہ جگہ کائی، تعفن اور گندگی کے ڈھیر ہیں۔
ہسپتال ذرائع اور سول انجینئرز کے مطابق بیسمنٹ میں 20 سال سے پانی کا رساؤ جاری ہے۔ مسلسل کھڑے گندے پانی سے عمارت کی بنیادیں کمزور ہو رہی ہیں اور ستونوں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری نکاسی اور مرمت نہ کی گئی تو عمارت خطرات سے دو چار ہوسکتی ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ کے عین اوپر ایمرجنسی، وارڈز اور آپریشن تھیٹرز ہیں جہاں روزانہ ہزاروں مریض آتے ہیں۔ بیسمنٹ میں جمع گندے پانی سے تعفن، مچھر اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
ضلع میانوالی سے سونے کے ذخائر چوری ، کتنا سونا ، کیسے چوری ہوا ؟ پنجاب اسمبلی میں تفصیلات جمع ، خیبر پختونخوا پر سونا چوری کی الزامات، حقائق کیا ہیں؟: راولپنڈی: بے نظیر بھٹو اسپتال کے تہ خانے میں 20 سال پرانے تالاب کا انکشاف ، بنیادیں کمزور ہوگئیں
حیران کن طور پر اس مسئلے کے حل کے لیے گزشتہ ادوار میں کئی بار کروڑوں روپے کے فنڈز منظور ہوئے، مگر گراؤنڈ پر ایک اینٹ بھی نہ لگ سکی۔ فائلیں دفاتر میں دب کر رہ گئیں۔
شہریوں اور مریضوں کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔ کیونکہ یہ راولپنڈی ڈویژن کا سب سے بڑا ٹرشری کیئر ہسپتال ہے جہاں راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا سے مریض آتے ہیں۔















