سینٹرل پرچیز کمیٹی کا اجلاس، مالی سال 2026-27 کے لیے ڈسپوزایبلز کے فریم ورک کنٹریکٹ کی بڈنگ دستاویزات اور ہسپتالوں کی طلب کو حتمی شکل دینے پر غور

لاہور(پنجاب پوسٹ) سینٹرل پرچیز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کے لیے ڈسپوزایبلز کے فریم ورک کنٹریکٹ کی بڈنگ دستاویزات اور ہسپتالوں کی طلب کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت اسپیشل سیکرٹری ڈی اینڈ آر اور کنوینر سینٹرل پرچیز کمیٹی نے کی، جبکہ کنوینر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر علی نقی نے مشترکہ صدارت کی۔فریم ورک کنٹریکٹ میں سرجیکل ڈریسنگز، میڈیکل ڈیوائسز، اینستھیزیا اور آئی سی یو کی اشیاء شامل ہیں۔

اجلاس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، راولپنڈی میڈیکل کالج، سرگودھا میڈیکل کالج اور شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان سمیت مختلف ہسپتالوں اور طبی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ بعض اراکین نے زوم کے ذریعے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں ہسپتالوں کی جانب سے ہر آئٹم کی طلب اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ایویلیوایشن کرائیٹیریا پر بھی غور کیا گیا۔ بڈنگ دستاویزات ڈریپ اور پیپرا کی گائیڈ لائنز کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈرافٹ بڈنگ دستاویزات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جنہیں 15 ستمبر 2026 کو ہونے والی پری بڈ کانفرنس میں مزید مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا۔پری بڈ کانفرنس کے بعد حتمی بڈنگ دستاویزات ای پیڈز اور پیپرا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی تاکہ متعلقہ فرمز ٹینڈر کے عمل میں شرکت کر سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے