لاہور ہائیکورٹ، 39 سال پرانے اراضی تنازعہ کا فیصلہ، 199 کنال 9 مرلہ اراضی کے معاہدے سے متعلق دوسری اپیل خارج⁩

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے 39 سال پرانے اراضی تنازعہ کا فیصلہ سنا دیا اور 1987 کے معاہدہ بیع کی تکمیل کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے 199 کنال 9 مرلہ اراضی کے معاہدے سے متعلق دوسری اپیل خارج کردی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے میاں انعام الٰہی و دیگر کی دوسری اپیل خارج کی۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں نے 27 جولائی 1987 کو 10 لاکھ روپے میں اراضی کا معاہدہ کیا تھا تاہم معاہدے میں تکمیل کی کوئی مخصوص تاریخ مقرر نہیں تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ قانونی مدت شروع ہونے کے بعد کوئی بعد کا واقعہ مدت دوبارہ شروع نہیں کرتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ 15 ستمبر 1987 کو سیل ڈیڈ پر دستخط سے انکار کیا گیا، جو معاہدے پر عملدرآمد سے انکار کا واضح اظہار تھا۔ عدالت کے مطابق 15 ستمبر 1987 سے تین سال کی مدت شروع ہوئی، جبکہ معاہدے کی تکمیل کا دعویٰ دسمبر 1997 میں دائر کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ دعویٰ مقررہ مدت سے سات سال سے زائد تاخیر سے دائر کیا گیا۔ قانونی مدت شروع ہونے کے بعد کوئی بعد کا واقعہ مدت دوبارہ شروع نہیں کرتا۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار طویل عرصے تک خاموش رہنے کی تسلی بخش وضاحت نہ کرسکے، ماتحت عدالتوں نے دعویٰ مدتِ معیاد سے باہر قرار دے کر درست فیصلہ کیا۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ بعد میں بھیجا گیا قانونی نوٹس نئی وجہِ دعویٰ پیدا نہیں کرسکتا، جبکہ ماتحت عدالتوں کے فیصلوں میں کوئی قانونی یا دائرہ اختیار کی خامی نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے