پنجاب میں بریسٹ فیڈنگ کے رجحان میں اضافہ، کالجز کیا کردار ادا کر رہے ہیں ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ):ہوم اکنامکس کالج گلبرگ میں ماں کا دودھ پلانے کے رجحان کو فروغ دینے کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانے، پالیسی سازی، صحت کی سہولیات اور کمیونٹی سپورٹ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ماں کا دودھ نومولود بچوں کے لیے قدرتی اور بہترین غذا ہے، جو بچوں کی صحت، نشوونما اور بیماریوں سے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے آگاہی اور معاونت کے اقدامات ضروری ہیں۔

صوبائی وزیر کے مطابق صحت مراکز میں ماؤں کو بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے مناسب رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ طبی عملے اور ہیلتھ کیئر ورکرز کے ذریعے بھی آگاہی بڑھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ پلانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت، صحت کے اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کی مدد سے ایمبیسیڈر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ طلبہ ایمبیسیڈر بن کر بریسٹ فیڈنگ کا پیغام اپنے محلوں اور کمیونٹیز تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین اور ترقیاتی شراکت داروں کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے اقدامات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے