جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ہشام الہٰی ظہیر کی ممبر قومی اسمبلی حافظ نعمان سے ملاقات

لاہور( پنجاب پوسٹ) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر کی وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما و ممبر قومی اسمبلی حافظ نعمان سے ملاقات ہوئی ،۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت ایران امریکہ جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

حافظ میاں نعمان کے آفس میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ امیر اعوان، عمران یعقوب جبکہ جمعیت اہلحدیث کے وفد میں قاری شفیق ربانی،حکیم شفیق الرحمان انجم شامل تھےملاقات میں ملکی و غیر ملکی حالات کے علاوہ حلقے کی سیاست پر گفتگو کی گئی حافظ میاں نعمان صاحب نے علامہ احسان الہٰی ظہیر شہید رحمہ اللہ کی دینی فکری سیاسی ادبی خطابت زندگی کی جہود پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ملکی سطح پر عوامی اور بین الاقوامی ایشوز کو اجاگر کرنے پر جمعیت اہلحدیث پاکستان بالخصوص علامہ ہشام الٰہی ظہیر کے مثبت کردار کو سراہا اس موقع پر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو متحد ہوکر سیسہ پلائی دیوار بننے کی ضرورت ہےجمعیت اہلحدیث پاکستان موجودہ صورتحال میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مکمل تائید کرتی ہے۔

موجودہ عالمی تناظر میں پاکستان کو ایک متوازن خود مختار اور قومی مفاد پر مبنی خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے جس کی حمایت ہر محب وطن کا فرض ہے پاکستان کو عالمی سطح پر امن اور باہمی احترام کے اُصولوں کو فروغ دینا چاہئے۔جمعیت اہلحدیث پاکستان معاشرے میں امن رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے مثبت کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے