تھانہ سرائے مغل کی حدود میں صرف ایک ہفتے کے دوران چوری کی 11 وارداتیں

قصور(پنجاب پوسٹ) سرائے مغل اور گردونواح میں چور بے لگام، ایک کے بعد ایک چوری کی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و تشویش کی لہر دوڑا دی۔ تھانہ سرائے مغل کی حدود میں صرف ایک ہفتے کے دوران چوری کی 11 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ تازہ وارداتوں میں کٹارمل کے زیرِ تعمیر گھر سے چھت کا سارا سامان، ٹی آر گارڈر، دروازے، گرل اور پنکھے چوری کرلیے گئے، جبکہ پڈھانہ چک 45 اور تار تارا گڑھ میں بھی چوری کی وارداتیں ہوئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پڈھانہ چک 45 میں نامعلوم چور گائے اور بکرا لے اڑے، جبکہ تارا گڑھ میں مرغی فارم سے بیٹری اور موبائل فون چوری کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران تھانہ سرائے مغل کی حدود میں چوری کی 11 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں، مختلف مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے