لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طلبہ و طالبات کےلئے ای بائیکس سکیم، نئے سکوٹی سکولز اور Gen-Z کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر خواتین خصوصاً طلبہ و طالبات کو بااختیار اور خودمختار بنانے کا مشن جاری۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ای بائیک اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کی سہولت کےلئے پانچ 05 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز قائم کیے ۔سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر تمام لائسنس سینٹرز میں Gen-Z سکوٹی کاؤنٹرز بھی قائم کیے جایئں گے۔ سکوٹی لائسنس کے لئے طلبہ و طالبات شناختی کارڈ، فارم ب اور گاڑدین کے ہمراہ تشریف لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں افغان طلبا کی بے دخلی روکنے کے عدالتی احکامات، اصل حقائق کیا ہیں ؟
01 لاکھ 72 ہزار سے زائد موٹرسائیکل کے لائسنس جبکہ 06 ہزار 546 جوئنائل پرمٹ جاریکیے گئے۔ آبشار ڈرائیونگ سکول، لبرٹی خدمت مرکز،گریٹر اقبال پارک میں سکوٹی ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم،ٹریفک پولیس لائنز مناواں اور ایل او ایس فیروزپور روڈ میں بھی سکوٹی سکول قائم کیے گئے۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ایل او ایس فیروز پورڈ روڈ پر صرف خواتین کو فری سکوٹی چلانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔لاہور ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز سے ہزاروں خواتین بااعتماد ڈرائیور بن چکی ہیں،خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دے کر انہیں خودمختار اور بااختیار بنانے کا سلسلہ جاری ہے،
سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ سکوٹی سکولز میں خواتین کو وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جارہی ہیں،شہر بھر میں خواتین کو سکوٹی کےلئے پانچ جبکہ گاڑی کی ٹریننگ کےلئے 12 ڈرائیونگ سکولز قائم کئے گئے ہیں۔خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے۔
معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔










