لاہور ( پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات ہوئی ۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈاکٹر حسنات خان کو جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ساتھ ہی انگلینڈ سے پاکستان آکر ہم وطنوں کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
ملاقات میں نو تعمیر شدہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہے پاک دھرتی کے سپوت نے اپنے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا۔ پنجاب ہی نہیں پاکستان کے ہر فرد کو امراض دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پنجاب کو دنیا میں میڈیکل ٹورازم کا ہب بنانا چاہتے ہیں ۔















