لاہور( پنجاب پوسٹ ) محکمہ تعلیم کی 30 ہزار سے زائد خالی آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلئے بی پی ایس 1 سے 16 تک کی 30 ہزار 391 خالی پوسٹیں ختم کردی ہیں ۔
فیصلے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خالی آسامیاں مستقل طور پر ختم کر دی جائیں گی ، حکام کو توقع ہے کہ خالی آسامیاں ختم کرنے سے اخراجات میں کمی ہوگی ، ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ اتھارٹیز کو موجودہ عملے کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے
مزید پڑھیں
پنجاب حکومت کا اساتذہ کیلئے ای بائیک سکیم شروع کرنے کا فیصلہ، قیمت کیا ہوگی ؟ ماہانہ قسط کتنی ہوگی؟ اپلائی کیسے کیا جاسکے گا؟ تفصیلات آگئیں: محکمہ تعلیم کی 30 ہزار سے زائد خالی آسامیاں ختم کرنے کی منظوری
حکام کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور ٹریژری آفیسر لاہور کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے ۔















