ٹریفک والوں کا عجب رویہ ، موٹر سائیکل سواروں کو روک لیا جاتا ہے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں چھوڑ دی جاتی ہیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور ہائیکورٹ نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ ٹریفک پولیس موٹر سائیکل والے کو روک لیتے ہیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں پاس سے گزر رہی ہیں.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے ایک نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹریفک والوں کا رویہ عجیب ہے. ٹریفک پولیس والے دو موٹر سائیکل روک کر کھڑے ہو جاتے ہیں. عدالت نے باور کرایا کہ ٹریفک پولیس کے اس عمل سے چاہے ساری سڑک پر ٹریفک بلاک ہو جائے. عدالت نے یہ سوال کیا کہ موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہنا ہو بظاہر سب ٹھیک ہو تو کیوں روکتے ہیں. عدالت نے نشاندہی کی کہ موٹر وہیکل آرڈیننس میں لکھا ہے کہ گاڑی روکنے کی وجوہات بتانا ہوں گی. اور ٹریفک پولیس روزانہ خود ہی قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے. گاڑیوں کے دھوئیں سے ہوا آلودہ ہو رہی ہے. عدالت نے پی ایچ اے کو خستہ حال پارکس کی بحالی کیلئے اقدامات کرے اور آئندہ سماعت بحالی کیلئے چنے گئے پارکوں کی تفصیل مانگ لیں. عدالت نے ہدایت کی کہ سموگ سیزن آنے سے پہلے بھٹوں کی چیکنگ ابھی سے شروع کی جائے، عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ واسا زیر زمین پانی کے استعمال کی ریکوری کی جائے.

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے