لاہور: خواتین کو اجنبیوں سے زیادہ قریبی رشتہ داروں سے خطرہ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب مگر تحفظ کیسے ممکن ہے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاوند کی غیر موجودگی میں گھر میں موجود خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اشفاق نے بچوں کو ورغلا کر گھر سے باہر بھیج دیا اور گھر میں موجود اکیلی خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر شاد باغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد ذکاء اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی گئی۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے