صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا آغاز

لاہور ( پنجاب پوسٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندی کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا۔ تمام انتظامی اقدامات، کمیٹیوں کی تشکیل اور اتھارٹیز کی تعیناتی 16 اپریل 2026 تک مکمل کر لی گئی۔حلقہ بندی کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کی خصوصی تربیت کا انعقاد کیا گیا

الیکنشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز 20 اپریل سے، عمل 21 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔ابتدائی حلقہ بندی فہرست 25 مئی 2026 کو شائع کی جائے گی۔عوام کو اعتراضات جمع کروانے کے لیے 26 مئی تا 23 جون 2026 (عید تعطیلات کے علاوہ) کا وقت دیا گیا۔اعتراضات پر فیصلے 22 جولائی 2026 تک (عاشورہ تعطیلات کے علاوہ) مکمل کیے جائیں گے۔فیصلوں کی ترسیل 4 اگست 2026 تک جبکہ حتمی حلقہ بندی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔پنجاب بھر میں انتظامی یونٹس کی حدود میں کسی بھی تبدیلی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اضلاع، تحصیلوں اور مقامی حکومتوں کی حدود تاحکم ثانی برقرار رہیں گی جبکہ الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ اداروں کو مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے عمل میں شفافیت، غیر جانبداری اور قانون کی مکمل پاسداری یقینی بنانے پر زور دیا گیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے