لاہور(پنجاب پوسٹ ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف حصوں میں 5 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جن میں بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق وسطی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جبکہ 24، 25 اور 29 اپریل کو بالائی و وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان شہروں میں مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، ڈی جی خان اور ملتان دیگر علاقے شامل ہیں۔









