سی سی ڈی فیصل آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 22 ملزمان گرفتار
فیصل آباد(پنجاب پوسٹ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) فیصل آباد ریجن نے منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سی سی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 12 کروڑ 31 لاکھ روپے مالیت کی 13 من 13 کلو چرس برآمد ہوئی۔کارروائی کے دوران ملزمان سے 35 کلو 60 گرام آئس، ایک من 300 گرام افیون اور 300 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اب ہوگا منشیات فری، حبیب آباد سے منشیات فروش پکڑے گئے، 7 کلو گرام چرس برآمد
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان تعلیمی اداروں اور ان کے گردونواح میں منشیات کی ترسیل اور فروخت کے نیٹ ورک سے منسلک تھے۔
ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ منشیات سپلائی کے نیٹ ورک سے منسلک دیگر عناصر اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔سی سی ڈی ترجمان کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔










