آبنائے ہرمزکی بندش کے باوجود پاکستانی پرچم بردار جہازوں کی آمدورفت پاک بحریہ کے کردار کی روشن مثال، یوم بحریہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سمندری حدود کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والے پاک بحریہ کے تمام افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کے شہدا اور غازیوں کو بھی عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو قوم کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان نیوی نے ہر موقع پر اپنی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرکے دشمن پر اپنی برتری ثابت کی۔ 8 ستمبر کے تاریخی آپریشن میں پاک بحریہ کی کامیابی کو ملکی دفاع کی تاریخ کا اہم باب قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں سے دشمن پر برتری کی دھاک بٹھائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بحیرۂ ہند میں پاکستان نیوی کی آبدوز غازی نے بحری جنگ میں شاندار تاریخ رقم کی۔ پاک بحریہ بحری تجارت کے فروغ اور تحفظ کے لیے بھی اہم اور قابلِ تحسین کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں آبنائے ہرمز پر کشیدگی کے باوجود پاک بحریہ نے پاکستانی پرچم بردار تجارتی بحری جہازوں کی بلا تعطل آمدورفت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نیوی اپنی شاندار عوامی خدمات کے ذریعے بحری سفارت کاری بھی سرانجام دے رہی ہے۔

مریم نوازشریف کے مطابق پاک بحریہ میں جدید آبدوزوں، کروز اور بیلسٹک میزائل سمیت دیگر جدید ترین بحری اثاثوں کی شمولیت نے پاکستان نیوی کو دنیا بھر میں نمایاں مقام دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ پاک بحریہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار بحری روایات کا عظیم الشان تسلسل برقرار رکھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے