لاہور شہر ہی نہیں ضلع بھر کے گاؤں بھی مریم نواز کی نظر میں آگئے، برکی روڈ، لدھڑ اور بئیر کیلئے کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق واسا لاہور نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی سیوریج نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو معیاری سیوریج سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برکی روڈ، لدھڑ، ہئیر اور ملحقہ آبادیوں کے سیوریج مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع پلان تیار کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی اور سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مضافاتی علاقوں میں سیوریج انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہریوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے مجوزہ سیوریج پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں برکی روڈ اور اطراف کی آبادیوں میں سیوریج مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے پر غور کیا گیا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق لدھڑ، ہئیر اور دیگر ملحقہ آبادیوں کو سیوریج سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ مضافاتی علاقوں میں موجود سیوریج انفراسٹرکچر کو آبادی کی ضروریات کے مطابق بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لے کر سیوریج نظام کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس منصوبے سے مزید مضافاتی آبادیوں کو بھی سیوریج سروسز فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہتر سیوریج سہولیات کی فراہمی کے لیے ادارہ جاتی اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے اور برکی روڈ سمیت اطراف کی آبادیوں کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ مضافاتی آبادیوں میں سیوریج نظام کی بہتری محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے