بہاولنگر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار باپ، بیٹا کچل ڈالے

بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) بہاولنگر میں اڈہ موہلاں والا گلا کے قریب منچن آباد روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی بچی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 58 سالہ محمد اقبال اور 15 سالہ بلال کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی 22 سالہ زرینہ کو بتایا گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں لاشوں اور زخمی بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا۔ حادثے کا شکار خاندان محمد پور سنساراں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے