لاہور ( پنجاب ہوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین معصوم بچوں کے بہیمانہ قت ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور بچوں کے ق اتل یا قاتلو ں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
لاہور میں افسوسناک واقعہ ، اچھرہ میں تین معصوم بچوں کا گلہ کاٹ دیا گیا
: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، رپورٹ طلب ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کا سفاکانہ ق تل انتہائی دلخراش اور تکلیف دہ واقعہ ہے، اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔















