لاہور(پنجاب پوسٹ )ٹریفک جرمانوں میں کمی ترامیم ایوان سے منظور ہوگیا ہے ترامیم کی حتمی توثیق گورنر پنجاب دیں گے،
صوبائی موٹر وہیکل(چوتھی ترمیم) 2025 آرڈینینس پنجاب اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا ہے ۔ اب موٹر سائیکل کے چند چالان 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے ہوں گے،موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ چالان اب 2 ہزار روپے کا ہو گا، رکشے کا چالان چند خلاف ورزیوں پر تین سو سے 1 ہزار کر دیا، سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہو گا، کار اور جیپ کا چالان چند خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیا گیا
ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر گاڑیوں کا 5 ہزار جرمانہ برقرار رہے گا،موٹر سائیکل، رکشے اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں کو برقرار رکھا گیا، 2 ہزار سی سی اور دیگر لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا۔2 ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ہو گا
بل کے متن کے مطابق مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین لائیٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے 7 ہزار کر دیا گیا،ٹرک ،بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا، قائمہ کمیٹی داخلہ سے چالانوں میں کمی 1 اپریل کو منظور ہونے والی ترامیم ایوان سے بھی منظورکرلی گئی ہیں















