لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں، رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران بجلی چوری کے الزام میں 13 ہزار 800 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں بجلی چوری کے 12 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے، جبکہ بجلی چوری کے مقدمات میں نامزد 46 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ بجلی چوری کی ڈیوائسز بنانے والوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق بجلی چوری کے زیرِ تفتیش مقدمات کو تیز رفتاری سے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ پولیس بجلی چوری کی روک تھام اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔











