شیخ زید ہسپتال میں انوکھی واردات ، چور سوئے ہوئے شخص کی شلوار کی جیب سے 1 لاکھ 20 ہزار نکال کر فرار، ویڈیو پنجاب پوسٹ کو موصول

لاہور ( پنجاب پوسٹ )شہر کے ہسپتالوں میں سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے جب مسلم ٹاؤن کے علاقے میں واقع شیخ زید ہسپتال میں جیب تراشی کا واقعہ پیش آیا۔ انوکھی واردات میں چور سوئے ہوئے شخص کی شلوار کی جیب سے 1 لاکھ 20 ہزار نکال کر فرار ہوگیا ۔ پنجاب پوسٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں شیخ زید ہسپتال میں مریض کا اٹینڈنٹ دو لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اور موبائل سے محروم ہوگیا ۔ نامعلوم چور نے ہسپتال میں سوتے ضیاء الدین کی شلوار والی جیب کاٹ لی۔ سرگودھا کا رہائشی مریض کے ساتھ شیخ ہسپتال آیا تھا

ویڈیو میں ملزم کو شہری کے قریب لیٹنے کی اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی دوران ملزم شہری کی شلوار کی جیب سے موبائل اور نقدی نکال لیتا ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق سو رہا تھا کہ نامعلوم ملزم نے جیب کاٹ لی۔ جیب میں 1 لاکھ 20 ہزار نقدی اور ایک لاکھ مالیت کا موبائل فون تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے