تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر 3 سال بعد کیسے گرفتار ہوئے ،سہولت کاری کس نے کی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) تین سال سے روپوش اور اشتہاری قرار دئیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کو بالاخر پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق حماد اظہر کو لاہور کےعلاقے آر اےبازار کےقریب سے حراست میں لیا گیا،ملتان جارہے تھے جہاں چیکنگ کے دوران پولیس نے دستاویزات طلب کیں تو وہ وہاں سے روانہ ہوکرواپس لاہور آگئے،جہاں انہیں دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بانی تحریک انصاف کا طبی معائنہ، پی ٹی آئی ورکر "ماموں” بن گئے؟

پولیس ذرائع کےمطابق حماد اظہرکونومئی کے جی او آرگیٹ حملہ کیس میں مطلوب قراردیا گیا تھا، انسدادِ دہشت گردی عدالت حماد اظہرکو اشتہاری قرار دےچکی ہے،جبکہ عدالت کی جانب سے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔۔

پولیس ذرائع کےمطابق حماداظہرکومزید تفتیش کےلیےانویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیاگیا ہے،رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نےلاہوراورپشاور ہائی کورٹس سےحفاظتی ضمانت کے لیےبھی رجوع کررکھاہے.

مقدمات کے اندراج کے بعد حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جبکہ پی ٹی آئی نےانہیں پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سونپ رکھی تھی۔۔

مزید پڑھیں : تحریک انصاف نے پانچ اگست مینارِ پاکستان جلسے کیلئے درخواست دے دی

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اطہر 9 مئی 2023 سے اشتہاری تھے، وہ اپنے والد کے انتقال پر منظر عام پر آئے تھے لیکن پھر اس کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے